ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رامپور: اعظم خاں کا بیان، کہا ،ہم نے ناچنے والا اسکول نہیں کھولا

رامپور: اعظم خاں کا بیان، کہا ،ہم نے ناچنے والا اسکول نہیں کھولا

Sat, 13 Apr 2019 22:48:05  SO Admin   S.O. News Service

رامپور:13 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) یوپی میں رامپور کا انتخاب انتہائی دلچسپ ہوچکا ہے۔ایک دوسرے کے دیرنہ حریف اعظم خان اورجیہ پرداآمنے سامنے ہیں۔اعظم جہاں مہاگٹھ بندھن کے لئے میدان میں ہیں وہیں بی جے پی نے جیہ پردہ پرداؤکھیلاہے۔ایک وقت تھا جب اعظم اور جیہ ایک ہی پارٹی۔ سماجوادی پارٹی میں تھے لیکن اب پالے کھنچ چکے ہیں۔ان دنوں دونوں کے درمیان زبردست لفظی جنگ چل رہی ہے۔اعظم خان نے زبان کی عزت کو بھولتے ہوئے کہاکہ ہم بہتر بننے کی کوشش کریں گے اور اس کے لئے میں نے کیا راستہ اپنایا ہے،میں نے ناچنے والی اسکول نہیں کھولا ہے، شراب خانہ کھولا نہیں ہے، میں نے یہ اسکول کھولا ہے جہاں یونیورسٹی تک تعلیم ہوتی ہے۔اس پر جیہ پردا نے کہاکہ یہ بوکھلاہٹ جو ہے وہ کچھ بھی بیان دینے کو تیار ہیں، اور مایاوتی جی کو بھی خاص طور پر... انہوں نے چھوڑا نہیں، مایاوتی جی کو بھی خوب گالی دیتے ہیں،پھر بھی اتحاد میں وہ الیکشن لڑ رہے ہیں،یہ انسان اپنے ہوش میں نہیں ہے، وہ کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہیں اور یہ علی بلی کی باتیں ہو رہی ہیں،یہ کس کی بلی دینا چاہتے ہیں، مجھے پتہ نہیں ہے،یہ ملک کے لئے رہنماؤں کو بلی دینا چاہتے ہیں یا جیہ پردا کو بلی دینا چاہتے ہیں، پتہ نہیں۔اعظم خاں کے متنازعہ بیان پر کے بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ اعظم خان نے کیسی تعلیم حاصل کی ہے، کیسی زبان استعمال کی ہے،کیا کوئی الیکشن لڑنے والا شخص ایسی زبان استعمال کرتا ہے،یہ زبان سیاست کو شرمشار کرتی ہے، کل ہی انہوں نے بجرنگ بلی کو بجرنگ علی کہہ دیا،مسلم سماج کے لوگ ناراض ہیں کہ انہوں نے حضرت علی کو بجرنگ علی کہہ دیا۔ ہار کی جھنجھلاہٹ میں وہ ایسی بات کہہ رہے ہیں۔رام پور کے لوگوں نے انہیں مسترد کرکے کئی بار بی جے پی کو جتایا ہے، اس بار بھی عوام بی جے پی کو جتائے گی ۔


Share: